بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 197 — کسی شخص کا اپنے غلام اور خادم پر خرچ کرنا صدقہ ہے
کتب الادب المفرد كتاب کسی شخص کا اپنے غلام اور خادم پر خرچ کرنا صدقہ ہے حدیث 197
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ‏:‏ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَدَقَةٍ، فَقَالَ رَجُلٌ‏:‏ عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ‏:‏ ”أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ“، قَالَ‏:‏ عِنْدِي آخَرُ، قَالَ‏:‏ ”أَنْفِقْهُ عَلَى زَوْجَتِكَ“، قَالَ‏:‏ عِنْدِي آخَرُ، قَالَ‏:‏ ”أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ، ثُمَّ أَنْتَ أَبْصَرُ‏.“‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدقہ کرنے کا حکم دیا تو ایک شخص نے عرض کیا: میرے پاس ایک دینار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اسے اپنی ذات پر خرچ کرو۔ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اسے اپنی بیوی پر خرچ کرو۔ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنے خادم پر خرچ کرو، پھر تم اپنے بارے میں بہتر جانتے ہو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 197]
تخریج الحدیث
«حسن: أخرجه أبوداؤد، كتاب الزكاة، باب فى صلة الرحم: 1691 و النسائي: 2535 - أحمد: 251/2، 471 و صححه ابن حبان، ح: 828 و الحاكم على شرط مسلم: 415/1 و وافقه الذهبي»
قال الشيخ الألباني
حسن
الحكم: حسن
← پچھلی حدیث (196) باب پر واپس اگلی حدیث (198) →