حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوصِي بِالْمَمْلُوكِينَ خَيْرًا وَيَقُولُ: ”أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ، وَأَلْبِسُوهُمْ مِنْ لَبُوسِكُمْ، وَلاَ تُعَذِّبُوا خَلْقَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غلاموں سے حسنِ سلوک کی وصیت کرتے ہوئے فرماتے تھے: ”انہیں بھی ویسا ہی کھلاؤ جیسا خود کھاتے ہو، اور انہیں بھی اپنے لباس جیسا لباس پہناؤ، اور اللہ عزوجل کی مخلوق کو عذاب نہ دو۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 188]
تخریج الحدیث
«صحيح: الصحيحة: 740»
الحكم: صحيح