بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 1320 — غصہ آئے تو خاموش ہو جائے
کتب الادب المفرد كتاب الغضب غصہ آئے تو خاموش ہو جائے حدیث 1320
حدیث نمبر: 1320 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا لَيْثٌ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي طَاوُسٌ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏: ”عَلِّمُوا وَيَسِّرُوا، عَلِّمُوا وَيَسِّرُوا“، ثَلاَثَ مَرَّاتٍ، ”وَإِذَا غَضِبْتَ فَاسْكُتْ“، مَرَّتَيْنِ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو دین کی تعلیم دو اور آسانی پیدا کرو، سکھاؤ اور آسانی والا معاملہ کرو۔ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اور جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ۔ دو مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْغَضَبِ/حدیث: 1320]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه الطيالسي: 2730 و ابن أبى شيبة: 25379 و أحمد: 2136 - أنظر الصحيحة: 1375»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (1319) باب پر واپس اگلی حدیث (1321) →