بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 1295 — عہد کی پاسداری کا بیان
کتب الادب المفرد كتاب عہد کی پاسداری کا بیان حدیث 1295
حدیث نمبر: 1295 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى بْنِ ثَوْبَانَ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي أَبُو الطُّفَيْلِ قَالَ‏:‏ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ لَحْمًا بِالْجِعْرَانَةِ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلاَمٌ أَحْمِلُ عُضْوَ الْبَعِيرِ، فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ، فَبَسَطَ لَهَا رِدَاءَهُ، قُلْتُ‏:‏ مَنْ هَذِهِ‏؟‏ قَالَ‏:‏ هَذِهِ أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو طفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے جعرانہ مقام پر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گوشت تقسیم کرتے دیکھا جبکہ میں ان دنوں نوعمر لڑکا تھا، میں اونٹ کے گوشت کے ٹکڑے اٹھا رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی چادر اس کے لیے بچھا دی۔ میں نے عرض کیا: یہ کون ہے؟ کہا گیا: یہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ماں ہے جس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دودھ پلایا تھا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1295]
تخریج الحدیث
«ضعيف: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى بر الوالدين: 5144»
قال الشيخ الألباني
ضعيف
الحكم: ضعيف
← پچھلی حدیث (1294) باب پر واپس اگلی حدیث (1296) →