بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 1264 — عورتوں کے اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے حدی پڑھنا
کتب الادب المفرد كتاب عورتوں کے اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے حدی پڑھنا حدیث 1264
حدیث نمبر: 1264 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ الْبَرَاءَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يَحْدُو بِالرِّجَالِ، وَكَانَ أَنْجَشَةُ يَحْدُو بِالنِّسَاءِ، وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ”يَا أَنْجَشَةُ، رُوَيْدَكَ سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ براء بن مالک مردوں کے اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے حدی پڑھتے، جبکہ انجشہ عورتوں کے اونٹوں کو چلانے کے لیے حدی پڑھتے، اور ان کی آواز بڑی خوبصورت تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے انجشہ! نرمی اختیار کرو اور آ بگینوں کا خیال کرو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1264]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6149»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (1263) باب پر واپس اگلی حدیث (1265) →