حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، قَالاَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ قَالَ: ”بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَمُوتُ وَأَحْيَا“، وَإِذَا اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِهِ قَالَ: ”الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو فرماتے: ”تیرے نام کے ساتھ اے اللہ میں مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔“ اور جب نیند سے بیدار ہوتے تو کہتے: ”تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مرنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1205]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الدعوات: 6312 و أبوداؤد: 5049 و الترمذي: 3417 و النسائي: 4140 و ابن ماجه: 3880»
الحكم: صحيح