بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 1173 — جب آدمی کسی کے پاس بیٹھے تو اٹھتے وقت اس سے اجازت لے
کتب الادب المفرد كتاب جب آدمی کسی کے پاس بیٹھے تو اٹھتے وقت اس سے اجازت لے حدیث 1173
حدیث نمبر: 1173 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ‏:‏ جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَّمٍ، فَقَالَ‏:‏ إِنَّكَ جَلَسْتَ إِلَيْنَا، وَقَدْ حَانَ مِنَّا قِيَامٌ، فَقُلْتُ‏:‏ فَإِذَا شِئْتَ، فَقَامَ، فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى بَلَغَ الْبَابَ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
ابو بردہ بن ابو موسیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تو انہوں نے فرمایا: آپ ہمارے پاس بیٹھے رہے جبکہ ہمارے جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ میں نے کہا: آپ جانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ وہ اٹھے تو میں بھی ان کے ساتھ چل دیا یہاں تک کہ وہ گھر کے دروازے پر پہنچ گئے۔ [الادب المفرد/كِتَابٌ/حدیث: 1173]
تخریج الحدیث
«ضعيف: أخرجه ابن أبى شيبة: 25665 و ابن عساكر فى تاريخ دمشق: 135/29»
قال الشيخ الألباني
ضعيف
الحكم: ضعيف
← پچھلی حدیث (1172) باب پر واپس اگلی حدیث (1174) →