حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ يَهُودِيٌّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: السَّامُ عَلَيْكُمْ، فَرَدَّ أَصْحَابُهُ السَّلاَمَ، فَقَالَ: ”قَالَ: السَّامُ عَلَيْكُمْ“، فَأُخِذَ الْيَهُودِيُّ فَاعْتَرَفَ، قَالَ: ”رُدُّوا عَلَيْهِ مَا قَالَ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک یہودی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: «السام علیکم» (تمہیں موت آئے)، صحابہ کرام نے سلام کا جواب دیا تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے تو «السام علیکم» کہا ہے۔“ یہودی کو پکڑا گیا تو اس نے اعتراف کر لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم بھی اس کے جواب میں ایسے ہی کہو۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ أَهْلِ الْكِتَابِ/حدیث: 1105]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه الترمذي، كتاب تفسير القرآن: 3301 و مسلم: 2163 و أبوداؤد: 5207 و النسائي فى الكبرىٰ: 10147 و ابن ماجه: 3697 مختصرًا»
الحكم: صحيح