بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 1020 — خلوق استعمال کرنے والوں اور گناہگاروں کو سلام نہ کہنا
کتب الادب المفرد كتاب السلام خلوق استعمال کرنے والوں اور گناہگاروں کو سلام نہ کہنا حدیث 1020
حدیث نمبر: 1020 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ الْعُرَنِيُّ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ‏:‏ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ فِيهِمْ رَجُلٌ مُتَخَلِّقٌ بِخَلُوقٍ، فَنَظَرَ إِلَيْهِمْ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، وَأَعْرَضَ عَنِ الرَّجُلِ، فَقَالَ الرَّجُلُ‏:‏ أَعْرَضْتَ عَنِّي‏؟‏ قَالَ‏: ”بَيْنَ عَيْنَيْهِ جَمْرَةٌ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جن میں ایک شخص خلوق (زعفرانی رنگ کی خوشبو) لگائے ہوئے تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور سلام کہا اور اس شخص سے منہ پھیر لیا۔ اس آدمی نے عرض کیا: آپ نے مجھ سے منہ پھیر لیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس کی آنکھوں کے درمیان آگ کا انگارہ ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1020]
تخریج الحدیث
«حسن: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني
حسن
الحكم: حسن
← پچھلی حدیث (1019) باب پر واپس اگلی حدیث (1021) →