بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 1003 — اشارے سے سلام کرنا
کتب الادب المفرد كتاب السلام اشارے سے سلام کرنا حدیث 1003
حدیث نمبر: 1003 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، وَمَعَ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَتَّى إِذَا نَزَلاَ سَرِفًا مَرَّ عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ بِالسَّلاَمِ، فَرَدَّا عَلَيْهِ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ عبداللہ بن عمرو اور قاسم بن محمد کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ ان دونوں نے سرف مقام پر پڑاؤ ڈالا۔ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے تو انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے سلام کیا تو ان دونوں نے انہیں جواب دیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1003]
تخریج الحدیث
«ضعيف الإسناد موقوف: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني
ضعيف الإسناد موقوف
الحكم: ضعيف الإسناد موقوف
← پچھلی حدیث (1002) باب پر واپس اگلی حدیث (1004) →